9 اکتوبر 2011 - 20:30

عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے عراق ميں امريکي فوجيوں کو عدالتي تحفظ فراہم نہ کئے جانے پر تاکيد کي ہے -

ابنا: نوري مالکي نے اتوار کے دن بغداد ميں کہا کہ جو امريکي فوجي رواں سال ختم ہونے کے بعد عراقي فوجيوں کو امريکي اسلحے کے استعمال کي تربيت دينے کے لئے عراق ميں موجود رہيں گے ان کو کسي بھي صورت ميں عدالتي تحفظ حاصل نہيں ہوگا-

عراقي وزير اعظم نے زور دے کر کہا کہ امريکي حکام نے عراقي حکومت کو تين ہزار چار سو امريکي فوجيوں کو تربيت کي غرض سے عراق ميں تعينات رکھنے کي تجويز پيش کي ہے ليکن عراق کو اتني تعداد ميں امريکي فوجيوں کي کوئي ضرورت نہيں ہے-

نوري مالکي نے مزيد کہا کہ عراقي فوجيوں کو تربيت دينے والے فوجي عراق ميں واقع امريکي سفارت خانے کے تدريسي عملے يا نيٹو کے فوجيوں ميں شامل ہوسکتے ہيں-

واضح رہے کہ عراق اور امريکہ کے درميان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت واشنگٹن رواں سال کے آخر تک عراق سے اپنے فوجي نکالنے کا پابند ہے.

...........

/169